سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

0
36

سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر گہر غم اور رنج کا اظہار کیا ہے . انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے .

اسی طرح ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور ان کے لیے اظہار تعزیت کیا کہ وہ اس موقع پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں‌.

عارف نظامی علیل تھے اورہسپتال میں زیر علاج تھے ، آج انکی موت ہو گئی ہے، عارف نظامی پاکستان کے قومی اخبار نوائے وقت کے بانی حمید نظامی کے صاحبزادے تھے، عارف نظامی نگران وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، وہ پاکستان ٹوڈے کے بانی تھے،

عارف نظامی کی وفات پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سمیت دیگر صحافیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، عارف نظامی کا نماز جنازہ لاہور میں ہی ادا کیا جائے گا

ان کی وفات پر وزیر اعظم سمیت کئی اہم شخصیات نے غم کا اظہار کیا ہے .و فاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا عارف نظامی کی وفات پر کہنا تھا کہ عارف نظامی صاحب کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا، تحریک پاکستان میں ان کے والد حمید نظامی اور میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف حسین ہمسفر تھے اسی تعلق سے ان سے وہی تعلق رہا جو خاندان کے بزرگوں سے ہوتا ہے خدا غریق رحمت کرے

وفاقى وزير داخلہ شيخ رشيد احمد نےعارف نظامى کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ‏معروف صحافی اور پبلشر عارف نظامی صاحب کی رحلت پرانتہائی دکھ ہوا،نوائے وقت گروپ کے نظامی خاندان سے پانچ دہائیوں سے ایک ذاتی تعلق ہے،عارف نظامی صاحب کی رحلت میرے لئے کسی بھی ذاتی نقصان سے کم نہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف نظامی پاکستان کی صحافت کا معتبر اور پائے کی شخصیت تھے، عارف نظامی کے انتقال کا سن کر شدید افسوس ہوا، آج پاکستان کی صحافت میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے،عارف نظامی آزاد صحافت اور آزادی اظہار کے علم بردار تھے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے، آمین،

Leave a reply