گوجرانوالہ: باپ بیٹی کے پاک فوج پرسنگین الزامات ،مریم نواز لوگوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتی رہیں ،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس مین سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے گوجرانوالا جلسے میں پاک فوج کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لوگوں کوپاک فوج کے خلاف اکساتی رہیں ،
مریم نوازنے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام اور چیئرمین سی پیک جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان سے حساب لیں گے
اپنی تقریر میں مریم نواز شریف نے آٹے چینی کے بحران کا عمران خان کی حکومت کوذمہ دارقراردیتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان جنرل آصف سعید کھوسہ پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں سلین مافیا کہنے والے اب کہاں ہیں ،
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں آج عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ حکومت صرف قوم کے ووٹوں سے آنی اور جانی چاہیے۔
گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے تمام شہریوں کے کاروبار بند ہیں۔ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا ایسے ہی برا حال ہوتا ہے جیسا آج آپ کا ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مجھ سمیت کسی سیاستدان کا مقدمہ لے کر نہیں آئی بلکہ عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ عوامی نمائندے کو نکالے۔ حکومت بنانے اور ختم کرنے کا اختیار صرف عوام کو ہی حاصل ہونا چاہیے۔