سیٹھ عابد کی بیٹی قتل کیس میں ملازمین کا کردار سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ دنوں سیٹھ عابد کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا تھا

قتل کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے مطابق سیٹھ عابد کی بیٹی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگرملازمین کا کردار بھی سامنے آیا ہے،ملزم کے ساتھ دیگر گھریلو ملازمین نے ملکر قتل کے بعد بیڈ کی خود آلود چادریں بدلیں، ملازمہ عطیہ نے یہ کام کیا، ملازم عابد اور شاہد نے قتل مٰن استعمال ہونے والے اسلحہ کو چھپایا اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کو ہسپتال لے کر گیا

پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے بیان میں بتایا کہ ملزم فہد کوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، پولیس حراست میں لے پالک فہد اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے

پولیس نے مسلم ٹاؤن میں جائے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کیے تھے مقتولہ فرح کا خاوند مظہر امریکا میں مقیم ہے جبکہ قتل کی گئی خاتون کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےمسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابدمرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

Shares: