سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان
یہ سرگودھا بلاک نمبر 13چوک رشید کالونی کا علاقہ ہے جہاں پر سیوریج کے گندے پانی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے سیوریج کے گندے پانی سے محلے داروں اور راہگیروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً نمازیوں کا کپڑوں کو پاک صاف رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے آئے دن گٹروں سے گندا پانی ابلتا رہتا ہے اہل محلہ بہت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی سے مچھر پیدا ہو رہا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں بیماریوں سے بچے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دروغہ کو بھی کئی بار کہا مگر کوئی گٹروں کی صفائی نہیں کرنے آتا اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنا روزانہ کا معمول بن گیا ہےاہل محلہ کی ٹی ایم او کے افسران سے گزارش ہے کہ اس گندگی سے ہماری جان چھڑوائی جائےاور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے