جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف ٹربیونل میں کب ہو گی سماعت؟

0
48

جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف ٹربیونل میں 13 جولائی کو سماعت ہو گی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف ٹربیونل میں 13 جولائی کو سماعت ہو گی، دیلی ہائیکورٹ کے جج جسٹس چندر شیکھر سماعت کریں گے. اس حوالہ سے کہا گیا ہے کہ جو لوگ گواہی دینا چاہتے ہیں وہ اپنا حلف نامہ ٹربیونل کے رجسٹرار کے پاس جمع کروائیں اور دہلی کورٹ کی بلڈنگ میں ٹربیونل کے سامنے خود حاضر ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروائیں.

ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھارت سرکار نے پابندی لگا دی ہے اور اس کے تمام دفاتر بند کئے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں حکومت کی طرف سے ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری کو جماعت اسلامی پر مقبوضہ کشمیر میں پابندی لگائی گئی اور 22 مارچ کو لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی گئی اس لئے مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی سرکاری ملازم ان دونوں تنظیموں کے ساتھ کوئی رابطہ نہ رکھے. نہ ہی ان تنظیموں کی کسی سرگرمی ،پروگرام میں شرکت کرے. اگر کسی کشمیری کی ان دونوں‌ تنظیموں کے ساتھ وابستگی ظاہر ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی.

Leave a reply