سرگودہا عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا اہم مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

سرگودھا: ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ
سرگودھا: عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 1500سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئےعیدالفطر کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید الفطر کےسلسلہ میں ضلع سرگودہا میں 500مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سے عید الفطر کے24اجتماع کھلے میدان میں ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔نماز عید الفطر کے اوقات میں شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پرپولیس اہلکاراں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گااور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود کریں گے ۔

Comments are closed.