گلت بلتستان میں بلاول اور مریم کی ملاقات کیوں ہوئی شیخ رشید نے راز سے پردہ اٹھا دیا

0
63

گلت بلتستان میں بلاول اور مریم کی ملاقات کیوں ہوئی شیخ رشید نے راز سے پردہ اٹھا دیا

باغی ٹی وی : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، پیپلزپارٹی سیٹیں نکال لے گی لیکن حکومت بنانے کی فارم میں نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تھی۔ انتخابات میں پہلی بار فوج نہیں گئی، انتخابات کے بعد الزامات کی بوچھاڑ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد ن لیگ کو دھچکا لگے گا۔ آنے والے دنوں میں یہ مزید بیانات دیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ن لیگ واپس زیرو پوائنٹ پر جارہی ہے، کچھ عرصے میں یہ کہیں گے ہم بات چیت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں وراثت کی سیاست ہے۔ ان کے اپنے پارٹی ارکان اس بیانیے کے ساتھ نہیں چل رہے۔ صرف وہی پارٹی عہدیداران ساتھ چل رہے ہیں جن کےخلاف کیسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں اندر سے بھی دباؤ اٹھے گا۔ نوازشریف اور مریم نواز کے بیان سے حکومت کو تقویت ملی۔ یہ اپنے بیان پر ساری زندگی پچھتائیں گے۔ ن لیگ بند گلی میں داخل ہونے جارہی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے بہترکھیل رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی میں نوازشریف کا خطاب نہیں ہونے دیا۔ پیپلزپارٹی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ن لیگ کے کہنے پر پیپلزپارٹی استعفیٰ نہیں دے

Leave a reply