وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کون کون سے اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، تفصیلات جاری

0
29

وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کون کون سے اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، تفصیلات جاری

باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،
وزیر اعظم عمران خان سی پیک منصوبے کے تحت ” تربت ” میں نئے روڈ کا افتتاح کریں گے. سی پیک منصوبے کے تحت ” تربت ” میں نئی روڈ کا افتتاح کریں گے. وزیراعظم تربت آمد پر بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع آواران، کیچ، لسبیلہ، خاران، واشک سمیت دیگر علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم تربت یونی ورسٹی فیز 2، 200 بستروں پر مشتمل مکران ٹیچنگ ہاسپٹل کا سنیگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف منصوبوں اور شاہراہوں کا بھی افتتاح کریں گے.یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا تربت کا پہلا دورہ ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا لکھنا تھا کہ گوادر میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔


وزیراعلیٰ بلوچستان جام خان شورو نے کہا کہ گوادر میں قائم تربت یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل جاری ہے۔ جام کمال کا مزید لکھنا تھا کہ تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا

Leave a reply