شام کے شہر شیخون اور حماہ میں اسدی فوجوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی حکومت کی فورسز کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد منگل کو علی الصبح خان شیخون شہر اور حماہ کے شمالی دیہی علاقے سے شامی اپوزیشن کے مسلح گروپوں کا اںخلاء دیکھنے میں آیا۔
المرصد کے ڈائریکٹر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شامی حکومت کی فورسز اس وقت خان شیخون کو کلیئر کرا رہی ہیں جب کہ شامی قصبے مورک میں نگرانی کی غرض سے ترکی کی چیک پوائنٹ محصور ہو چکی ہے۔ اس طرح اس چیک پوائنٹ کے عناصر کے پاس شامی حکومتی فوج کے زیر کنٹرول راستوں کے ذریعے انخلاء کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں۔