دمشق: شام کے شمالی علاقے کی ایک مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر بشار الاسد کی افواج نے توپ خانے کا استعمال کیا جس کے ایک گولے سے شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی ایک مارکیٹ میں زور دار دھماکہ ہوا مارکیٹ پر حملےکےبعد عینی شاہدین کے مطابق ہر طرف کٹے پھٹے انسانی اعضا بکھرے نظر آئے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیوں کے ٹکڑے دور تک اڑ کر گئے۔
صومالیہ:2 بم دھماکوں کے بعد دہشتگردوں کا ہوٹل پر قبضہ
دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے-
یہ علاقہ ترک حکومت کے حامی شامی جنگجوؤں کے زیر قبضہ ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔
کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے،2 افراد ہلاک
پرتشدد واقعات میں تیزی حال ہی میں شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے ترک افواج اور ان کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں کے بعد آئی ہے شام کے کُرد جنگجوؤں کو بشار الاسد کی افواج کی حمایت حاصل ہے-
دوسری جانب شام کے نیم خود مختار کرد علاقے میں ترک افواج کے ایک حملے میں چار بچوں کی موت واقع ہوئی جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے یہ واقعہ شمالی شام کے حساکہ شہر میں لڑکیوں کے ایک تربیتی مرکز کے قریب پیش آیا۔








