حال ہی میں لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس ہوئی ہے اس میں شان شاہد ،کرن ملک نئیر اعجاز اور عدنان بٹ نے شرکت کی اس موقع پر سینئر اداکار نئیر اعجاز نے کہاکہ فلم ضرار شان نے بہت دل سے لکھی ہے اور دل سے ہی بنائی ہے آپ سب کو ضرور یہ فلم دیکھنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ سیٹ پر ہمارے کام کا ماحول بہت اچھا تھا لیکن شان مجھے تنگ کرتا رہتا تھا بہت باتیں لگاتا تھا طنز کرتا تھا لیکن میں نے اس کی باتوں سے بہت کچھ اڈاپٹ بھی کیا. میں‌نے شان کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور میرا تجربہ ہمیشہ کی طرح بہت اچھا رہا ہے . ضرار میں میرا کردار

بہت اہم ہے اس کردار نے کہیں کہیں انگلش بھی بولی ہے. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری شان کی پرفارمنس کو ترس رہی ہے بڑی سکرین شان کی پرفارمنس کو ترس رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیوں فلموں سے دوری بنائے ہوئے ہیں. نئیر اعجاز نے کہا کہ ضرار موجودہ دور کی فلم ہے اس میں وہ سب کچھ ہے جو جدید دور کی فلموں میں ہونا چاہیے اس فلم کے visuals بہت اچھے ہیں . شان خود ہوں یا نئی اداکارہ کرن ملک اور اداکار عدنان بٹ سب نے بے حد محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہےکہ یہ فلم اب ریلیز ہونے جا رہی ہے.

Shares: