شان شاہد کی بڑی بہن زرقا نے بریڈ پٹ کو چیلنج دیدیا، بولی میرے بھائی کا مقابلہ کرکے دکھائو

شان شاہد کی بڑی بہن زرقاجنہوں نے حال ہی میں فلم ضرار کے پریمئیر میں شرکت کی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بھائی ایک بہترین اداکار ہے اور ضرار اس کی بڑی مثال ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکاروں کو چیلنج دیتی ہوں آئیں اور میرے بھائی کا مقابلہ کر کے دکھائیں. میں ہالی وڈ کے ایکٹر بریڈ‌پٹ کو کھلا چیلینج دے رہی ہوں آئے اور میرے بھائی کے مقابلے میں آکر کام کرے. زرقا کے ساتھ فلمسٹار لیلی بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ زرقا نے بالکل ٹھیک کہا ہے. شان کا مقابلہ پاکستان کیا ہالی بالی وڈ میں کوئی بھی نہیں کر سکتا .

لیلی نے کہا کہ شان ہماری فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہے. زرقا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شان کو ان کے مداح اج تک پسند کرتے ہیں اور ان کی ہر فلم کو سراہتی ہیں. ضرار ایک ایسی فلم ہے جو جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج میں اس موقع پر اپنی امی کو بہت مس کررہی ہوںوہ ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں. لیلی نے کہا کہ میں بہت جلد فلموں میں نظر آئوں گی . یاد رہے کہ زرقا شان کی بڑی بہن ہیں اور یہ آج کل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں بہت جلد ان کا یہ پراجیکٹ‌ ریلیز ہونے جا رہا ہے.

Comments are closed.