شان شاہد اور سلمان احمد نے وزیراعظم کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے ’مائنس آل‘ کا فارمولا پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بھر پور حمایت کاا علان کر دیا-

باغی ٹی وی : اداکار شان شاہد نے مائنس ان کے فارمولا کو مسترد کرتے ہوئے مائنس آل کا فارمولا پیش کرتے ہوئے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا-سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اداکار نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم اس وقت ملک میں حق کی راہ پر اکیلے ہی چل رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان جس راہ پر گامزن ہیں اُس پر بدعنوانی کرنے والے گر پڑیں گے جبکہ کمزور اٹھ کھڑا ہوگا۔


شان نے وزیر اعظم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان آپ ثابت قدم رہیں کیونکہ کوئی بھی طوفان ن کسی جہاز کو نہیں ڈوب سکتا جس کی منزل ساحل تک پہنچنا ہے-

شان شاہد نے لکھا کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ ہیں، اللہ عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ آباد‘ ’پلس ون ‘ اور ’مائنس آل‘ استعمال کیا۔


دوسری جانب گلوکار سلمان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کو نمبر ون قراردیتے ہوئے ان کی بھر پور حمایت کی لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو بار بار مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوئے، ہم عمران خان کا مرتے دم تک ساتھ دیں گے، عمران خان ہمیشہ نمبر 1 رہیں گے-

Comments are closed.