سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میری اور سمیتا پاٹیل کی آپس میں دوستی بالکل نہیں تھی بلکہ ہماری باقاعدہ دشمنی تھی. انہوں نے کہا کہ وہ بھی آرٹ فلمیں زیادہ کرتی تھی میںبھی کرتی تھی لیکن ہم دونوں کو ہی کمرشل فلموں میں بھی بہت پذیرائی ملی. انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کا نام بھی سننے کو تیار نہیں تھیں. ہم دونوں کی طرف سے ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ہم ایک دوسرے کے خلاف بولیں لیکن مجھے نہیں بولنا چاہیے تھا سمیتا کے خلاف میری ٍطرف سے یقینا اس قسم کی زیادتی ہوئی ہے اب سوچتی ہوں کہ نہیںہونی چاہیے تھی.
انہوں نے مزید کہا کہ ”جب سمیتا پاٹیل انتقال ہوا تو مجھے بہت دکھ ہوا ”، اس کے والدین سے میرا سمیتا کی زندگی میںہی بہت اچھا تعلق تھا ، سمیتا کے انتقال کے بعد انہوں نے مجھے اپنی بیٹی بنا کر رکھا عر جب تک انکی زندگی رہی وہ مجھے ہی اپنی بیٹی مانتے رہے. دوسری طرف میرے ماں باپ سے سمیتا کا بہت اچھا تعلق تھا ، ہمارا آپسی لڑائی جھگڑا ہمارے ان رشتوں پر کبھی بھی اثر انداز نہیں ہوا تھا، سمیتا بہت اچھی انسان اور اداکارہ تھیں لیکن ہماری بن نہ سکی .