شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

0
45

شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے

حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا ، 15 ستمبرکا حکم کالعدم قرار دیا جائے، درخواست سٹی مجسٹریٹ غلام چانڈیو کے ذریعے دائر کی گئی ہے ضمانت کی درخواست راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ نے دائر کی ۔

واضح رہے کہ شہباز گل کو اداروں کے خلاف بیان دینے پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت منظور کی تھی، شہباز گل اڈیالہ جیل میں رہے ،عدالت نے انکا ریمانڈ دیا تو شہباز گل کے کافی ڈرامے دیکھنے کو ملے،تا ہم عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انکی رہائی ہوئی

شہباز گل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریریری فیصلے میں کہا تھا کہ شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا،پارٹی ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی، افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی، افواج پاکستان کا نظم و ضبط اتنا کمزور نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے لاپرواہ بیان سے متاثر ہوجائے پولیس کوئی شواہد نہیں دے سکی کہ شہباز گل نے پہلے یا بعد میں کسی افسر یا سپاہی سے رابطہ کیا، شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی ،مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا،شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بےسود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگا

رہائی کے بعد شہباز گل کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تو عمران خان نے انہیں آرام کرنے اور گھر جانے کا حکم دیا.

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Leave a reply