شہبازشریف کی لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال پرقوم سے مذمت

0
30

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی مذمت.کراچی میں بجلی کی فراہمی میں قلت اور اس پر قیمتوں میں اضافہ دوہرا ظلم ہے. اضافی گیس اور تیل ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نالائقی ہے.ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے. عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے .

عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں.موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کاکڑا امتحان لے رہی ہے .پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم دَر ظلم ہے. ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے.قائد محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے
موجودہ حکومت نوازشریف دور میں بنائی گئی بجلی کو مینیج کرنے میں بھی ناکام ہے.

Leave a reply