شہباز شریف کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد،کہا قیام پاکستان میں غیر مسلموں کا ناقابل فراموش کردار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنگوں اور محبت کے اس دن کا مقصد نفرتوں اور برائی کا خاتمہ ہے ،انسانوں کے خلاف نفرت، تعصب اور ظلم کرنے والوں کے لئے آج پیغام کا دن ہے کہ وہ اپنا کردار اور سوچ بدلیں بہار کی آمد ہو ہولی کو تہوار خوشیوں کا باعث ہے، ہندو برادری کے لئے خیرسگالی کا پیغام دیتے ہیں
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان میں غیر مسلموں کا ناقابل فراموش کردار ہے ،غیر مسلم پاکستانی ریاست کے مساوی شہری ہیں، غیر مسلم پاکستانی ہرشعبے میں ملک کی تعمیر و ترقی اور دفاع کے لئے قابل فخر کردار ادا کررہے ہیں ،دعا ہے کہ ہر پاکستانی کے آنگن میں خوشیوں اور رنگوں کی بہار اترے اور پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے