بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی اداکار شبنم کو رواں‌برس پاکستان کے لکس ایوارڈزمیں لا ئف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-

شبنم پاک وہند کی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے مسلسل 30 برس تک ہیروئن کا کردار ادا کیا.اپنے 40 سالہ فلمی کریئرمیں انہوں نے 200 کے قریب فلموں میں کام کیا اور اس دوران انہیں 13 مرتبہ نگاراور3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ بھی ملے.پاکستان میں شبنم اور ندیم کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا ان دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار فلموں میں‌کام کیا جن میں‌ بندش ،دیوانگی اور خوبصورت وغیرہ شامل ہیں-
لائف ٹائم اچیو منٹ‌ایوارڈ ملنے پر شبنم کا کہنا تھا کہ میں‌بہت خوش ہو کہ مجھے یہ ایوارڈ میری زندگی میں ملا ان کا کہنا تھا کہ جو کام مجھے ملا اور جوکام میں نے کیا اس خوشی کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی.ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ مجھے میری زندگی میں ملا اگرمرنے کے بعد ملتا تو کچھ فا ئدہ نہ ہوتا.

فلمی کریئر کے عروج پر پاکستان چھوڑجانے کے سوال پر شبنم کا کہنا تھا کہ میرے والد کو اٹیک ہوا تھا اس وجہ سے مجھے پاکستان چھوڑنا پڑا میں خوش قسمت ہوں کہ تین سال مجھے ان کی خدمت کا موقع ملا.
شبنم کا پاکستان کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ مجھے لاہور بہت یاد آتا ہے لاہور کے لوگ بہت ہیار کرنے والے تھے یہ سب چیزیں مجھے بہت یاد آتی ہیں –

Shares: