باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون اپنے ہی شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی، کہا میرا شوہر نامرد، پیار نہیں کرتا، مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے لکھنو میں ایک خاتون پولیس کے پاس گئی اور بتایا کہ میری شادی چھ ماہ قبل ہوئی، میرا شوہر مجھ سے پیار نہیں کرتا اور ابھی تک ان چھ ماہ میں بیوی کا رشتہ ایک بار بھی نہیں نبھایا ،خاتون نے پولیس کے سامنے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر نامرد ہے، پولیس کو بتائی گئی تفصیلات میں خاتون نے کہا کہ اسکا شوہر آئی ٹی کمپنی میں کام کرتا ہے، شادی ہوئی تو 15 لاکھ روپے نقد میرے گھر والوں نے دیئے تھے اور تقریبا 28 لاکھ کا جہیز دیا تھا،
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شادی تو ہو گئی لیکن شوہر مجھ سے دور رہتا ہے، اسکو علاج کے لئے مشکل سے راضی کیا لیکن اسکے رشتے دار اسکو علاج کے لئے منع کر دیتے ہیں میرا شوہر میرے ساتھ رات بسر کرنے سے گھبراتا ہے،خاتون کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے ہمیں نہیں بتایا گیا تھا کہ لڑکا نامرد ہے، اگر ایسا ہوتا تو کبھی یہ شادی نہ ہوتی، اس نے دھوکہ سے شادی کی، کرشنا نگر تھانے نے خاتون کی مدعیت میں اسکے شوہر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”








