کالج کی جانب فیس ڈالرز میں وصول،طلبا عدالت پہنچ گئے

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی
0
28
sindh highcourt01

سندھ ہائیکورٹ ،ڈاو انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی جانب سے فیس ڈالرز میں وصول کرنے کا معاملہ ،طلبا و طالبات نے ڈالرز میں فیس وصولی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ 15 لاکھ سے فیس چالان شروع کیا تھا، اب 32 لاکھ کردیا ہے، لوگ کیا اپنے آپ کو بیچ کر وہ چالان بھریں؟ یونیورسٹی پاکستان میں ہے اور ہم سے ڈالر میں فیس لی جارہی ہے، یونیورسٹی سی کیٹیگری ہے، ایک مہینے میں کسی کو 32 لاکھ کا چالان تو کسی کو 28 لاکھ کا چالان دیا گیا ہے، جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی پاکستان سے سستا ڈاکٹر کہیں نہیں بنتا،

شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریگیولیشن میں یہی ہے کہ یے اپنی فیس بڑھا نہیں سکتے، عدالت نے 26 جولائی کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ،جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چالان بھرنا چاہیں تو بھریں، بعد میں دیکھیں گے اگر غیرقانونی ہوا تو پیسے واپس کروا دیں گے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم فیس افورڈ ہی نہیں کر سکتے، جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت اس پر کوئی اسٹے آرڈر جاری نہیں کرسکتے، عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی

شوہر نامرد،شادی کے چھ ماہ بعد بیوی نے شوہر پر درج کروایا مقدمہ

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

Leave a reply