بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف کترینہ کیف مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ وکی کوشل کے ساتھ مستقل تعلقات میں ہیں۔ تاہم ، اداکارہ ابھی تک اپنے خفیہ عشق کے بارے میں لب کشائی نہیں کی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے ایک پرانے انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر انسان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں لیکن جس گھرانے سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں شادی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

کترینہ کیف نے کہا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔

پیار کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔

خایل رہے کہ وکی کوشل سے قبل کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان اچھے تعلقات تھے لیکن دونوں الگ ہو گئے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم اداکارہ آج کل وکی کوشل کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں جب کہ دوسری طرف رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان اچھا ریلیشن ہوگیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Shares: