پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار محب مرزا نے سوشل میڈیا پراپنی شادی کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی جس کا انہوں نے ایک ادھورا سا کیپشن لکھا-انہوں نے لکھا کہ میں سمجھ گیا، اچھا-
اداکار کے مداح آمنہ شیخ کی شادی کے بعد اب محب مرزا کو بھی شادی دینے کے مشورے دے رہے ہیں مداحاں کو کہنا ہے کہ اب وہ بھی شادی کر لیں انہیں اپنے پسندیدہ اداکار کی شادی کی خبر کا بے چینی سے انتظار ہے-
https://www.instagram.com/p/CDwCJwiFnUi/?igshid=of9n8jug0ihx
اُن کی ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے سے کہا کہ اب وہ محب کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔
محب مرزا انسٹاگرام اکاؤنٹ سکرین شاٹ
محب مرزا نے اپنی مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شادی کے علاوہ زندگی میں کرنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔
جبکہ اُن کے اور بھی کئی مداحوں نے ان سے فرمائش کی کہ وہ بھی اب اپنی شادی کی خبر سُنا دیں-
اس سےقبل محب مرزا نےانسٹا گرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔
https://www.instagram.com/p/CDvDvDcFmhv/?igshid=l8ub0m0amqj7
اداکار محب مرزا نے اپنے پیغام میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بُرا بھی گزر جائے گا۔
خیال رہے کہ محب مرزا نے 2005 میں میں ماڈل و اداکارہ آمنہ سیخ سے شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔جس بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب آمنہ شیخ رواں ماہ 8 اگست کو ہی عمر فاروقی نامی بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔