شادی کا وعدہ کر کے بھارتی انجینئر سے خاتون حساس ترین معلومات لے اڑی

چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج

شادی کا وعدہ کر کے بھارتی انجینئر سے خاتون حساس ترین معلومات لے اڑی

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جس خاتون نے بھارتی انجینئر سے معلومات لی ہیں وہ مبینہ طور پر پاکستانی ہے، اور اس نے بھارتی انجینئر کو شادی کے چکر میں پھنسا کر بھارت کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بھارتی اگنی میزائل اور کے سیریز کے میزائلوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں

بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں پولیس کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) میں کام کرنے والے ایک انجینیئر کو ایک خاتون مبینہ طور پر پاکستانی جاسوسہ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اس حوالہ سے بتایا کہ خاتون نے بھارتی انجینئر کو محبت کے جال میں پھنسایا اور پھر بھارتی میزائلوں کے بارے میں معلومات لے لیں، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ انجینیئر ملیکارجن ریڈی کو حراست میں لیا گیا ہے وہ ڈی آر ڈی ایل میں فروری 2020 سے ملازمت پر تھے، انجینئر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پروفائل میں لکھا ہوا تھا کہ وہ ڈی آر ڈی ایل میں ملازم ہے ، بھارتی انجینئر کو مارچ 2020 میں خاتون کی جانب سے فرینڈ ریکوئسٹ ملی، خاتون نے اپنا نام نتاشا راؤ سکنہ برطانیہ بتایا اور کہا کہ وہ دفاعی امور کے ایک میگزین میں کام کرتی ہے، خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسکے والد بھارتی فضائیہ میں تھے تا ہم اب برطانیہ میں ہیں

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی انجینیئر سے مبینہ جاسوسہ نے انڈیا کے جوہری صلاحیت سے بھرپور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اورآبدوز سے مار کرنے والے میزائلوں کے بارے میں بھی معلومات مانگی تھیں ملزم کو جب گرفتار کیا گیا اور تحقیقات کی گئیں تو بھارتی انجیئنر ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران سب کچھ تسلیم کر لیا

حکام کی تفتیش کے مطابق مبینہ جاسوسہ ہمیشہ ریڈی سے فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ پر بات کرتی تھی

بھارت میں ایک حاضر نیوی کمانڈر اور دو سابق افسران کو روسی ساختہ آبدوز سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات چرانے کے الزام میں گرفتار 

حساس معلومات پر مبنی ڈیٹا لیک ہو کر بھارت تک کیسے پہنچا؟ وزراء کا وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

چینی انٹیلی جنس کو حساس معلومات دینے کے الزام میں بھارتی صحافی گرفتار

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Comments are closed.