بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک شادی میں اچانک چیتا گھس آیا تو شہر میں ہنگامہ مچ گیا۔ لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ باراتیوں نے کھانا چھوڑ کر دوڑیں لگادیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھیشور ایم ایم لان میں ہونے والی شادی کے شرکا اپنی جان بچانے کے لیے سڑکوں پر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ایک خوفزدہ شخص نے تو چھت سے ہی چھلانگ لگا دی جس سے وہ بُری طرح زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایف او ڈاکٹر ستیش پانڈے سمیت محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی جدوجہد کے بعد تیندوے کو پکڑا جا سکا۔ آدھی رات تک چلنے والے تیندوے کے ریسکیو آپریشن میں کئی دفعہ تو لگا چیتا سب کو زخمی کرکے بھاگ جائےگا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم سیڑھیوں پر تیندوے کو اسپاٹ کرتی ہوئی آگے بڑھتی ہے تو تیندوا سامنے آ کر ان کو کھدیڑ دیتا ہے۔اس کے بعد وہ سب سے آگے چل رہے محکمہ جنلات کے ایک ملازم پر حملہ کر دیتا ہے اور اس کے ہاتھ سے رائفل چھین کر گرا دیتا ہے، تقریباً 8 گھنٹوں تک چلی اس تگ و دو کے بعد جمعرات کی صبح 4 بجے آخر کار تیندوے کو پکڑ لیا گیا۔

کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی جہنم واصل

ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

Shares: