شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، نشے میں دھت شخص نے ماموں زاد بہن کو قتل کر دیا

واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، اسلام پورہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے عمر فاروق روڈ پر شادی کی تقریب ہو رہی تھی کہ عارف نامی شخص شراب کے نشے میں دھت شادی کی تقریب میں پہنچ گیا اور وہاں موجود خواتین سے بدتمیزی کرنے لگا،عارف کو اسکی ماموں زاد بہن نے خواتین سے بدتمیزی کرنے سے روکا تو ملزم نے فائرنگ کر دی اور ماموں زاد بہن کی جان لے لی،ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے

پولیس کے مطابق فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

طلاق ملنے پر خاتون کی دو بیٹیوں سمیت خود کی جان لینے کی کوشش، بیٹیاں بسیں،ماں زیر علاج
لاہور کے علاقے فیروز والہ میں طلاق ملنے پر ماں نے دو کمسن بیٹیوں سمیت خود کشی کی کوشش کی ہے، بیٹیوں کی موت ہو گئی تا ہم ماں ہسپتال میں زیر علاج ہے، گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھانے سے دونوں بیٹیاں دم توڑ گئیں ،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 14 سالہ ایمان اور 12 سالہ ابیہ کے نام سے ہوئی ۔ماں زینب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ خاوند سے طلاق ملنے پر خاتون نے بیٹیوں سمیت گندم کی گولیاں کھا لیں تھیں ،خاتون کا شوہر عاصم دبئی میں مقیم ہے

Shares: