میرے شادی نہ کرنے کی وجہ ریکھا ہیں ،سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان 56 سال کے ہوگئےتاہم ابھی تک سلمان خان نے اب تک شادی نہیں جس کے بارے میں اکثر ان سے مداحوں کی جانب سے سوال کئے جاتے ہیں ان کے مداحوں کو ان کی شادی کا بے چینی سے انتظار ہے تاہم ابھی تک سلمان نے شادی کیوں نہیں کی وجہ سامنے آگئی۔

باغی ٹی وی :بالی ووڈ کی اداکاراؤں سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اورکترینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کی شادی کے چرچے تو ہوئے لیکن شادی نہ ہوسکی اب سلمان خان کی شادی نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی سلمان خان نے ایک انٹرویومیں یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی اب تک شادی نہ کرنے وجہ ماضی کی مقبول ہیروئن ریکھا ہیں کیونکہ وہ بچپن سے ریکھا کے پرستارتھے اوران سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

سلمان خان نے بتایا کہ ریکھا ان کی پڑوسی تھیں جن کوواک پرجاتا دیکھنے کے لئے وہ صبح ساڑھے 5 بجے اٹھ جایا کرتے تھے۔دوستوں کے ساتھ ریکھا کی یوگا کلاس میں بھی داخلہ لیا تھا۔

سلمان خان نے کا کہنا تھا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک میری شادی نہیں ہوسکی-

واضح رہے کہ سلمان خان کو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں اتوار کی صبح کے اوقات میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد انہیں فوراً نوی ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا خوش قسمتی سے سلو میاں کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا علاج کے بعد سلمان خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا-

سانپ کے کاٹنے کا واقعہ ان کے فارم ہاؤس کے گارڈن میں پیش آیا سلمان خان کا فارم ہاؤس بہت بڑا اور جنگل کے علاقے میں واقع ہے جس میں بہت سارے جانور، نباتات اور پرندے وغیرہ بھی ہیں جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت سلمان اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگارہے تھے کہ اچانک سلمان نے اپنے بازو میں ڈنک محسوس کیا اور ہاتھ کو جھٹک دیا اسی وقت ان کے ایک دوست نے سانپ دیکھا جس کے بعد وہ لوگ گھبراگئے اور مدد کے لیے پکارنے لگے۔

سلمان خان کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 6 سے 7 گھنٹوں تک رہے طبی امداد کے بعد انہیں واپس پنویل کے فارم ہاؤس منتقل کردیا گیا تھا سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کئی سانپ دیکھے ہیں اور وہ اپنے فارم ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والے نگران کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کرچکے تھے-

گرل فرینڈ کی ٹویٹ نے بالی ووڈ کی معروف ماما بھانجا کی جوڑی میں دراڑ ڈال دی

Comments are closed.