آن لائن جعلساز:زیادہ ڈالر کمانے کی لالچ کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ ہو گیا

0
63

زیادہ ڈالر کمانے کی لالچ کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے ساتھ تقریباً ایک ارب روپے مالیت کا فراڈ ہو گیا-

باغی ٹی وی: ایچ ایف سی پاک ٹریڈنگ نامی آن لائن جعلساز کمپنی نے ٹریڈنگ کے لیے ایپ جبکہ مشورے دینے کے لیے ٹیلی گرام گروپ بنا رکھے تھےانویسٹر اپنی رقم اس ٹریڈنگ ایپ میں جمع کراتے تھے دن میں چار بار پانچ پانچ منٹ کے لیے ٹریڈنگ آفر کی جاتی تھی اور کمپنی ٹیلی گرام گروپ میں بتاتی تھی کہ بٹ کوائن اوپر جائے گا یا نیچے آئے گا-

اس گروپ میں تقریباً چالیس ہزار لوگ موجود تھے ۔کمپنی نے 19دسمبر تک انویسٹر کے پیسے جمع کیے اور پھر ایپ بھی ڈاون ہو گئی اور ٹیلی گرام گروپ بھی بند ہو گیا۔

ایک لاکھ ہڑپ کرنے کے لئے ون فائیو پرکال کرنا مہنگا پڑ گیا

جعلساز کمپنی کی جانب سے فراڈ کے بعد متاثرین نے ایف آئی اے سے رابطہ کرنا شرو ع کیا جنہوں نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے اس طرح کے فراڈ پہلے بھی مختلف کمپنیاں کر چکی ہیں ۔

قبل ازیں حال ہی میں ایک لاکھ ہڑپ کرنے کے لئے ون فائیو پرکال کرنا مہنگا پڑ گیا شہری عمر جاوید نے ون فائیو بوگس کال کے ذریعے بسکونی کمپنی کے 1 لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہے آرڈر ٹیکر عمر جاوید نے گریفین گراوْنڈ پہنچنے پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر دی۔

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

مغلپورہ پولیس کی تحقیقات نے جھوٹ پکڑ لیا مغلپورہ پولیس نے آڈر ٹیکر عمر جاوید کی گاڑی سے ہی 1 لاکھ روپے برآمد کر لئے برآمد شدہ رقم کے حوالے سے اصل مالک سے رابطہ کیا جا رہا ہے ڈی ایس پی مغلپورہ کا کہنا تھا کہ ملزم عمر جاوید پر ون فائیو پر بوگس کال کرنے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے-

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایمانداری اور حقائق سامنے لانے پر مغلپورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ,ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے-

ساڑھے تین سال میں خواتین سے 14ہزار 456 زیادتی کے کیسز رپورٹ

Leave a reply