شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر ریکھا نے میزبان کو لاجواب کر دیا

بھارت کی سینئیر اور لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے ٹی وی شو کے دوران شادی شدہ مرد سے محبت کرنے کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا۔
باغی ٹی وی : بھارت کے مقبول شو انڈین آئیڈیل کی ریکارڈنگ کے دوران میزبان جے بھنوشالی مقابلے میں شریک ایک کنٹیسٹنٹ سے مذاق کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک انہوں نے شو کی ججز نیہا کاکڑ اور ریکھا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریکھا جی، نیہو، کبھی آپ نے کسی عورت کو کسی آدمی کے لیے اتنا پاگل ہوتے دیکھا اور وہ بھی شادی شدہ آدمی کے لیے؟
جے کی اس بات پر ریکھا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پوچھیے! ریکھا کی اس حرکت نے میزبان سمیت تمام حاضرین کو ششدر کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہی ریکھا نے بیان بدل دیا اور کہا نہیں نہیں میں نے کچھ نہیں کہا۔
ریکھا کے جملے پر میزبان سمیت تمام حاضرین چونک گئے،میزبان لاجواب ہوکر کہنے لگے ’ یہ لگا چھکا‘ جب کہ تماشائیوں نے ہنستے ہوئے تالیاں بجائیں۔
خیال رہے کہ ریکھا کی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچپن سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ جیا بچپن سے ان کی شادی کے بعد بھی اکثر و بیشتر امیتابھ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اُن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا۔