باغی ٹی وی کی رپورٹ میں چھ شادیاں کر کے بیویوں کو چھوڑ کر غائب ہونیوالا نوجوان بالآکر ایک بہنوئی کے ہتھے چڑھ گیا
واقعہ بھارت کا ہے جہاں کے ایک سنگر نوجوان نے چھ خواتین سے شادیاں کیں، وہ اپنی ایک بیوی کے ساتھ گھوم رہا تھا تو دوسری بیوی کے بھائی نے موقع سے پکڑ لیا، بھارتی ریاست بہار سے ملزم چھوٹو کمار کا تعلق ہے، ملزم کمار نے بھارت کی چار مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی چھ خواتین سے شادیاں کیں اور شادی کے بعد بیوی کو چھوڑ کر بھاگ جاتا تھا،ملزم کی چھ شادیوں کا اس وقت انکشاف ہوا جب وہ ایک بیوی کے ساتھ گھومنے گیا ہوا تھا تو اسی دوران اسکی دوسری بیوی کے بھائی کی اچانک وہاں آمد ہو گئی،
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کراچی کے علاقے گلشن حدید سے لاپتہ شادی شدہ خاتون کا ڈراپ سین، خاتون مرضی سے گھر سے گئی
ملزم کمار کے بہنوئی نے جموئی ریلوے سٹیشن پر کمار سے ملاقات کے دوران پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے جس پر کمار نے کہا کہ یہ میری بیوی ہے. ملزم کی پہلی بیوی منجو کے بھائی نے گھر اطلاع دی کہ کمار نے اور شادی کر لی ہے،منجو کی والدہ نے اس ضمن میں پولیس میں رپورٹ درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ کمار سے اسکی بیٹی کی شادی 2018 میں ہوئی تھی ، ڈیڑھ سال قبل کا واقعہ ہے کہ کمار گھر سے کسی کام کے لئے نکلا اور واپس نہیں آیا، ملزم نے ہمیں دھوکا دیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم کی ایک دو نہیں بلکہ چھ شادیاں ہیں اور ملزم ایک کے علاوہ سب بیویوں کو چھوڑ کر بھاگ آیا ہے، ایک بیوی سے ملزم کے چار بچے اور دوسری سے ملزم کے دو بچے ہیں جبکہ چار بیویوں سے ملزم کی کوئی اولاد نہیں ہے، پولیس کے مطابق ملزم پیشے کے اعتبار سے سنگر ہے اور اس نے چائنا واریہ، سندر کند، رانچی، سنگرام پور، دلی اور دیو گڑھ میں خواتین سے شادیاں کیں انکے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد پھر غائب ہو جاتا ہے