مہاراشٹر کی پولیس نے ایک 43 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جو خواتین کو شادی کے جھانسے میں مبتلا کرکے ان سے پیسے اور قیمتی سامان لوٹ لیتا تھا۔ ملزم کی شناخت فیروز نیاز شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو 2015 سے اب تک مختلف ریاستوں میں 20 سے زائد خواتین کو اپنا شکار بنا چکا تھا۔

پالگھر ضلع کی پولیس کے مطابق، فیروز نیاز شیخ کا شوق شادیاں کرنا تھا، لیکن اس کی اولین ترجیح طلاق شدہ اور بیوہ خواتین تھیں۔ شیخ نے اپنی عمر 43 سال ہونے کے باوجود خود کو کبھی کنوارہ اور کبھی طلاق یافتہ ظاہر کرکے خواتین کو اپنی جال میں پھنسایا۔ اس نے میٹرومنئیل ویب سائٹس پر اشتہارات دئیے اور اس کے ذریعے خواتین سے ابتدائی رابطہ قائم کیا۔ بعد ازاں، وہ ان سے مسلسل رابطے میں رہتا اور انہیں اپنے جھانسے میں مبتلا کر لیتا۔پولیس کے مطابق، متاثرہ خواتین نے بتایا کہ فیروز کی باتوں میں ایسا سحر تھا کہ کوئی بھی خاتون اس سے بچ نہیں سکتی تھی۔ ایک مرتبہ جب وہ کسی خاتون سے بات کرتا تو وہ اس کے جال میں پھنس جاتی اور اپنا سب کچھ لٹا دیتی تھی۔ ملزم شادی کے بعد اپنی ذاتی مشکلات اور مالی پریشانیوں کا رونا روتا اور خواتین سے پیسے، زیورات اور قیمتی سامان لے لیتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری نالا سوپارہ کی ایک خاتون کی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔ اس خاتون کا کہنا تھا کہ شیخ نے ویب سائٹ پر دوستی کے بعد اسے شادی کی پیشکش کی، اور کچھ دن تک سب کچھ ٹھیک رہا۔ بعد ازاں، شیخ نے اس سے نقدی، ایک لیپ ٹاپ، اور دیگر قیمتی سامان لے لیا۔ اکتوبر اور نومبر میں اس خاتون سے مزید 6.5 لاکھ روپے لے لیے گئے۔ جب خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی تو تفتیش کے دوران ملزم سے ایک لیپ ٹاپ، موبائل فون، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، چیک بک اور کچھ زیورات برآمد ہوئے۔

پولیس کے سینئر انسپکٹر وجے سنگھ بھاگل کے مطابق، تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ فیروز نیاز شیخ نے طلاق یافتہ اور بیواؤں کو نشانہ بنایا اور ان سے شادی کے بعد ان کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔ اس نے مہاراشٹر کے علاوہ مدھیہ پردیش، اتر پردیش، دہلی اور گجرات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں خواتین کو دھوکہ دیا۔پالگھر پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فیروز نیاز شیخ کی مزید وارداتوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کے دیگر متاثرین کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے جرائم کا مکمل سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس نے خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے ملاقات کرنے سے پہلے اس کی مکمل تصدیق کرلیں اور کسی بھی غیر ضروری تعلقات میں نہ پھنسیں۔

17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

Shares: