پاکستا ن میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شفقت امانت علی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنا نیا گیت جاری کردیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت امانت علی جشن آزادی کے حوالے سے گھر انگن کے نام سے اپنا نیا گیت جاری کردیا ہے گلوکار نے اپنے ٹویٹ میں نئے گانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے-


شفقت امانت علی کا اپنے گانے کے حوالے سے لکھا کہ یہ گانا پاکستانی قوم اور اُن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ کہ گھر آنگن وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔

شفقت امانت علی نے مزید لکھا کہ جو محبت اور فخر ہمیں اپنے ورثے اور اپنی مادر وطن سے محسوس ہوتا ہے وہی ہے جو میں نے اس گانے میں ڈالا ہے-

اس سےقبل پاکستان کے مشہور ریپسٹار راجہ ریپستار نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے اپنا نیا گیت جشن آزادی ریلیز کیا ہے گیت میں کشمیریوں کے سنگ جشن آزادی منانے کی امید ظاہر کی گئی ہے-اس حوالے سے راجہ ریپسٹار کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد ہمارے کشمیری عوام ہمارے سنگ جش آزادی منائیں گے-

جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

Shares: