وزیرتعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیامگرکن کےلیے؟تفصیلات جاریں

اسلام آباد: وزیرتعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیامگرکن کےلیے؟تفصیلات جاریں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی کمیٹی کو وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے آئندہ میٹنگ میں ای ٹی پی بی کے زیر انتظام سکولوں کا جواز طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین سی سی آئی آر نے ای ٹی پی بی کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام ضروری ریکارڈ اور تیاری کے ساتھ آئیں جبکہ سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اہم کاموں، بھرتیوں کے طریقوں، شکایات کے ازالے اور خالی آسامیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سی ایس ایس کے ذریعے بھرتی کے علاوہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی خالی آسامیوں پر جنرل بھرتی کا عمل سالوں تک التوا کا شکار رہتا ہے ، اس عمل کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ایف پی ایس سی پر 70 فیصد کام کا بوجھ 16 گریڈ کی بھرتیوں کی وجہ سے ہے، اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے جبکہ سیکرٹری ایف پی ایس سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سی سی آئی آر کو 16 گریڈ کی بھرتی متعلقہ وزارت، ڈویژن خود کرنے کے لیے تجویز بھیجیں۔

وزیرتعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ایف پی ایس سی 17 اور اس سے اوپر کے گریڈ کی بھرتی کا عمل کرے گی، اس مقصد کے لیے ایف پی ایس سی کے آرڈیننس میں ترمیم کی جائے گی۔

Comments are closed.