شگفتہ اعجاز کا اپنی صحت کے حوالے سے ایک اہم وی لاگ

اب میں ایم آر آئی کروائوں گی
shagufta ejaz

معروف اور سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں‌سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌ وہ اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں. اس وڈیو میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ میری بیٹی کی صحت کو لیکر کافی فکر مند رہتی ہیں ، میری والدہ چونکہ کینسر کے مرض سے سے لڑتے لڑتے اس دنیا سے چلی گئیں تھیں تو میری بیٹی کو لگتا ہے کہ مجھے اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے حساب سے اب تک مجھے 4 سے 5 بار” پیپ سمیر یسٹ” کروا لینا چاہیے تھا۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ہیں.

لہٰذا اب میں ایم آر آئی کروائوں گی۔شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی میری ایم آر آئی’ کی رپورٹ آئے گی تو میں اپنے اگلے وی لاگ میں مداحوں کو لازمی آگاہ کروں گی۔شگفتہ اعجاز نے جیسے ہی یہ وڈیو شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کے لئے صحت کی دعائیں کرنا شروع کردیں اور ان کے کمنٹس باکس میں‌دعائیہ کلمات لکھنا شروع کر دئیے.

عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

Comments are closed.