کوسوو کے وزیرکی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0
76

کوسوو کے سفیر ایلیر ڈیگولی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، کوسوو کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہےپاکستان کی جانب سے کوسوو کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات کا قیام اس امر کا واضح ثبوت ہے ، پاکستانی قوم، کوسوو کی جانب سے،جدوجہد آزادی میں دی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے

پاکستان، کوسوو میں امن و استحکام کیلئے اپنی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا ، پاکستان، خطے میں امن و امان کے قیام اور نہتے مظلوم کشمیریوں کو ان کے جائز حق، حق خودارادیت تک رسائی کیلئے بین الاقوامی برادری کی مسلسل توجہ مبذول کروا رہا ہے ، پاکستان، تنازعات کے پر امن حل کا حامی ہے تاکہ خطے میں معاشی استحکام قائم ہو سکے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کوسوو کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے متعدد مفاہمتی یادداشتوں کے مسودے زیر غور ہیں، پاکستان ایک ابھرتی ہوئ مارکیٹ ہے جس میں کوسوو کے موثر کاروباری حضرات کیلئے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ سے دو طرفہ تعلقات مزید وسعت ملے گی ، کوسوو کے سفیر جناب ایلیر ڈیگولی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور کوسوو کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

Leave a reply