دوشنبے: افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں اور پہلے مرحلے میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔ ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
➖ Discussed importance of continued international engagement as shared responsibility.
➖Pakistan looks forward to continuing to work together with #Tajikistan for a coordinated response to developments in #Afghanistan & for regional peace, stability and connectivity. https://t.co/IbyMeiJod2— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 25, 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ تاجکستان میں تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کا تسلسل، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، بطور صدر شنگھائی تعاون تنظیم تاجکستان نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا، افغانستان میں امن و استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔