شاہ محمود قریشی کی ترک صدرطیب اردوان اور وزیر خارجہ سے ملاقات

0
38

استنبول :ترک قیادت نے پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بہت زیادہ تکریم اورعزت دے کراخوت کا بھرپورمظاہرکیا ، اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ کی استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی۔

عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو پاکستانی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا جبکہ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد، بھرپور میزبانی اور پرتپاک خیرمقدم پر ترک صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کے خلاف آپ کی آواز نے نہتے کشمیریوں کو بے پناہ حوصلہ دیا۔ اس موقع پر ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے بھی ملاقات ہوئی۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جبرو استبداد کے خلاف آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک حکومت کے شکرگزار ہیں۔

Leave a reply