اہم مشن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

0
106

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم مشن لیئے دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق استنبول ہوائی اڈے پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹ نہ بنوانے والے پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی گئی

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس(ہارٹ آف ایشیا) میں شرکت کریں گے جبکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔عمل کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا جبکہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

اسلام آباد سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا استنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011 میں استنبول میں افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی اور اس کانفرنس میں 14 ممالک ؛پاکستان، ترکی افغانستان، آذربائیجان، چین، ہند، ایران، قزاقستان، قرغیزستان، روس، سعودی عرب ، تاجکستان ، ترکمنستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

Leave a reply