‘چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ کا استعفیٰ’،لگتا ہے پاکستان کانقطہ نظراثردکھا گیا، شاہ محمود قریشی کا ردعمل آگیا

0
50

اسلام آباد :’چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ کا استعفیٰ’،لگتا ہے پاکستان کانقطہ نظر رجسٹرڈ ہوا، ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور کے استعفے پر ایک بڑی خوبصورت بات کی ہے

انگلش کرکٹ بورڈ چیئرمین کے استعفے کے حوالے سے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا، انگلینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی۔

شاہ محمودکا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت منسوخ کرنے سے نقصان ہوا، برطانوی وزیر خارجہ نےکہا تھا کہ یہ ان کی حکومت کا نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ کا اپنا فیصلہ تھا، برطانوی وزیر خارجہ نے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کی خبر سے لگتا ہےکہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرڈ ہوا ہے، ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں اور شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھناچاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، واٹمور کو دورہ پاکستان کی منسوخی پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔اس حوالے سے واٹمور کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ان پر کافی اثر انداز ہوئے جس کی وجہ سے انہوں نے پانچ سال کیلئے ملنے والا عہدہ 13 ماہ میں ہی چھوڑ دیا۔

Leave a reply