کشمیرکے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سفرا کو اہم ٹاسک دے دیا

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی مظالم کے بڑھتے واقعات، شاہ محمود قریشی نے سفرا کو اہم ٹاسک دے دیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارت میں اسلامی فوبیا کے بڑھتے رجحان کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں ویڈیولنک اجلاس ہوا جس میں کرونا چیلنج، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، معاشی بحالی، وزیراعظم کے ڈیٹ ریلیف اقدامات سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال اور غور کیا گیا۔اجلاس میں امریکا میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور مستقل مندوب منیر اکرم جبکہ جینیوا میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے تمام سفرا اور مندوبین کو ہدایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو عالمی فورمز پر اجاگر کریں جبکہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے واقعات کو بھی بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ محدودمعاشی و سائل کے باوجودکرونا کے خلاف اقدامات اٹھا رہےہیں، پاکستان جیسےترقی پذیرممالک کوبہت سی مشکلات کاسامناہے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ معاشی بحران سےبھی نکلنے کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔

Comments are closed.