تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

ml

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی نہیں رہیں کیا اب بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر انکو وہاں رکھنا جائز ہے،مزمل سہروردی نے کہا کہ این اے 127 میں پیسے چل رہے، آٹھ فروری کو دیکھنا ہے کہ کس کے پیسے کا جادو چل گیا ہے،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ مزمل صاحب، عمران خان کی سزاؤں کی ہیٹ ٹرک ہو گئی ہے، نکاح کیس کے فیصلے کے بعد قانونی طور پر عمران بشریٰ میاں بیوی نہیں رہے، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلے کو قانون کے تناظر میں دیکھنا چاہئے یا تو نکاح رجسٹر ہونے کا پاکستان میں سلسلہ ختم ہو جانا چاہئے، سب کچھ زبانی ہونا چاہئے یا پھر دو گواہوں کا سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے اور یہ جو نوے دن میں طلاق دیتے ہیں یہ سیکشن 496 ہے،یہ سب ختم کردینا چاہئے اور کہنا چاہئے کہ ذاتی معاملہ جب چاہے طلاق دے دیں، جب آپ شادی اور اسکے مسائل ، ان سب چیزوں پر قانون نہ بنائیں، سرکار کہے اسکا حکومت سے کوئی تعلق نہیں جس کی جو مرضی کرے، لیکن اگر آپ نے قانون بنائے ہیں تو پھر کیسے ذاتی،نجی معاملہ کہیں گے، اس بات پر قانون ہے، جس چیز پر قانون موجود ہے اس کو قانون کے تناظر میں دیکھیں، مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، قانون کے مطابق ہی سب کو دیکھنا ہو گا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شریعت کا فیصلہ علما نے کرنا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالت نے ڈکلیر کر دیا کہ بشریٰ اب عمران کی بیوی نہیں رہیں تو کیا اب انکو بنی گالہ رکھنا جائز ہے، جس پر مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ بنی گالہ عمران خان کی بیگم ہونے کی وجہ سے سب جیل نہیں، سزا انفرادی ہوتی ہے، بشری کو اپنے جرموں کی سزا ملی، انفرادی حیثیت میں چاہے وہ بشریٰ کو میریٹ میں رکھ لیں یہ تو ریاست کا فیصلہ ہے، عمران خان خط لکھیں ناں ھکومت کو کہ میرے گھر کو سب جیل کیوں قرار دیا، وہ حکومت سے احتجاج کریں، میرے گھر کو میری مرضی کے بغیر کوئی سب جیل قرار نہیں دے سکتا، عمران خان کی مرضی سے ہی بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا گیا

مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ دوسرا نکاح جائز قرار دے دیا،دو نکاح تھے، ایک نکاح غلط، ایک صحیح، ایک بچ گیا، ایک رہ گیا،میں کل سن رہا تھا کہ مفتی سعید نے فقہ حنفی سے نکاح پڑھایا، فقہ حنفی میں دوبارہ نکاح نہیں پڑھایا جا سکتا، ابتسام الہی ظہر کے بھی کچھ ایسے ویوز تھے، ڈاکٹر اسرار کے بھی ایسے ویوز، اوریا مقبول جان کو سن رہا تھا تو انکے ویوز کچھ اور تھے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابتسام الہیٰ ظہیر شیخ الحدیث ہیں، پھڈا پڑ گیا ہے، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے شولڈر پر تین رینک تھے، ریاست مدینہ، مذہبی ٹچ، وہ اڑ گیا، صادق و امین کا رینک بھی اڑ گیا،تیسرا رینک تھا میں پاکستانی ہوں ، محب وطن ہوں وہ اڑ گیا تین فیصلوں سے تین رینک اڑ گئے، سائفر میں غداری، توشہ خانہ میں کرپشن، نکاح کیس میں شریعت اڑ گئی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب چوتھے میں کیا ہو گا، نو مئی کے کیس میں ، چڑیل بتاتی ہے کہ عمران خان پلانر تھا، پی ٹی آئی کی تما م قیادت اس میں ملوث تھی اور اسکا فیصلہ تسلی سے ہو گا، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر سو مقدمات ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بیک وقت تو فیصلے نہیں ہوں گے،مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ 2024 سزاؤں کا سال ہے، اس پورے سال میں سزائیں ہی ہوں گے، کوئی ری ٹرائل کا آرڈر ہو گا، کسی کی اپیل مسترد تو کوئی قبول ہو گی، یہ سزاؤں کا سال ہے، اسکو سزاوں کے سال کے طور پر دیکھا جائے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ 2024 الیکشن کا سال ہے ،کل دو ویڈیو وائرل ہوئی ہیں کوئی بائبل پر کوئی قرآن پر حلف لے رہا، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ پیسہ چل رہا ہے، این اے 127 میں ووٹ کا ریٹ بیس ہزار تک پہنچ چکا ہے، پیپلز پارٹی نے ووٹ زیادہ خریدے ن لیگ لیٹ ہوئی،

مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ نااہلی پر الیکشن نہیں رکتا، موت پر رکتا ہے، نااہلی پر شیخ رشید نے الیکشن لڑا اور وہ جیتے، حنیف عباسی کیس میں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شذرہ منصب کافی لیڈ کر رہی ہیں، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شذرہ عمران خان کے خلاف الیکشن میں تین چار ہزار کی لیڈ سے ہاری تھیں، 2018 میں آرٹی ایس بیٹھ گیا تھا اور 72 گھنٹے بعد نتیجہہ آیا تھا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رانا تنویر پہلی پوزیشن پر آ چکے، اعجاز بھٹی نیچے چلے گئے جو پہلی پوزیشن پر تھے، رفاقت علی ٹی ایل پی امیدوار چوتھے پانچویں نمبر پر آ گئے،میاں جاوید لطیف مضبوط امیدوار تھے لیکن نیچے سلپ کر گئے، میاں بشیر تحریک انصاف کے ہیں اور اب سٹرانگ پوزیشن میں ہیں، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ میں اتفاق کرتا ہوںَ شیخوپورہ کا الیکشن بڑا خونی ہونے کا امکان ہے، وہاں اسلحہ بہت ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز والوں نے اپنی ملیشیا بنا لی ہیں وہاں پر ریاست کو کام کرنا پڑے گا، اسلحہ کے خلاف مہم شروع ہوئی، اسکو اسلحہ سے پاک کرنا ہوگا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ این اے 117 یہاں علیم خان الیکشن لڑ رہے ہیں وہ اسوقت ذرا نیچے آ گئے ہیں اور پی ٹی آئی کے اعجاز بٹر پہلی پوزیشن پر ہیں، یہ آئی پی پی کو سیریس ایشو ہو رہا ہے،مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ علیم خان ککے زئی برادری کا ووٹ لے گئے تو وہ کامیاب ہو جائیں گے، مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ حمزہ کے مقابلے میں عالیہ حمزہ نمبر ون ہیں، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا، حمزہ کے حلقے مین شاہد خاقان کو بھی جتوا دیا گیا تھا، بہت کام کیا انہوں نے اس حلقے میں،

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

Comments are closed.