اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم جس کا ری میک فرحان اختر نے بنایا تھا فلم میں شاہ ر خ خان کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا تھا۔اس فلم کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہی ڈون تھری بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور فرحان اختر امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کریںگے ۔ڈون تھری کو بنانے کی تمام تر افواہیں تب دم تو ڑ گئیں جب فرحان اختر کے بہت ہی قریبی دوست نے کہا کہ ڈون تھری بنانا تو دور کی بات ہے فرحان اختر کے ذہن میں بھی ایسی کوئی چیز نہیں ہے،

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کاسٹ کئے جانا تو دور کی بات ہے فرحان اختر کا تو ڈون تھری بنانے کے لئے پلاٹ تک ذہن میں نہیں ہے۔ فرحان اختر کے دوست نے ہنستے ہوئے کہا کہ کہاں سے ایسی خبریں جنم لے لیتی ہیں ایک معمولی سی بات کا بتنگڑ بنا دیا جاتا ہے میں حیران ہوں۔ ڈون تھری بنانے کی کہانی کسی کی اپنی خواہش ہی ہو سکتی ہے جس کو اس نے پھیلا دیا ہے. فرحان کے دوست نے یہ بھی کہا کہ فرحان اختر نے گزشتہ گیارہ سال سے کسی بھی فلم کی ڈائریکشن نہیں کی اب وہ فلم جی لے زرا کی ڈائریکشن کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈون تھری بننے کی بحث اس وقت شروع ہوئی جب امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم ڈون کے ریلیز کے دن کی سینما گھر میں موجود لوگوں کے ہجوم کی تصویر لگائی ۔

Shares: