شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

محبت کی کہانیاں ہمیشہ آسان نہیں ہوتی ہیں ، لیکن کچھ محبت کی کہانیاں ہونا ہی ہوتی ہیں اور اسی طرح ، بہت کم ہے کہ جو بھی ہونا ہے اسے بدلنے کے لئے کوئی بھی کرسکتا ہے۔ جہاں ایک طرف ، ایسے لوگ موجود ہیں جو ارینج میرج پر یقین رکھتے ہیں ، دوسری طرف ، وہ لوگ ہیں جو اپنی محبت ہر صورت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جب ہم بالی وڈ کی بات کرتے ہیں تو ، محبت کی کہانیاں ، رومانس کے کنگ ، شاہ رخ خان وہ ہیں جو ہمارے ذہن میں آتے ہیں-

باغی ٹی وی : بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے، شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 29 سال ہوگئے ہیں شاہ رخ نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوری کے اہل خانہ سے پانچ سال تک جھوٹ بولا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اُن کی اور گوری کی پہلی ملاقات 1984 میں ہوئی تھی جب وہ دونوں دہلی میں ایک مشترکا دوست کی پارٹی میں موجود تھے، اُس وقت شاہ رخ خان کی عمر صرف 18 سال تھی۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں نے دیکھا پارٹی میں گوری کسی اور لڑکے کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں اور ساتھ ہی وہ ڈانس کرنے میں تھوڑی شرم بھی محسوس کررہی تھیں ۔میں نے پہلی مرتبہ گوری سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کچھ خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کررہی ہیں۔

کنگ خان نے بتایا کہ یہ سن کر میرے سارے خواب چکنا چور ہوگئے تھے لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا، مجھےچند روز بعد معلوم ہوا کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے، انہوں نےمجھ سے جھوٹ بولا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کئی بار کوششیں کرنے کے بعد آخر کار شاہ رخ خان اور گوری کے درمیان دوستی ہوگئی، ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر پر سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں انہوں نے گوری سمیت اپنے تمام دوستوں کو مدعو کیا تھا لیکن گوری انہیں بتائے بغیر دوستوں کے ساتھ آوٹ آف اسٹیشن چلی گئی تھیں۔

اُس دن شاہ رخ خان کو احساس ہوا کہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ گوری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی شفٹ ہوگئی تھیں، شاہ رخ خان بھی اُن کے پیچھے پیچھے ممبئی پہنچ گئے-

شاہ رخ خان نے بتایا کہ کافی دن گوری کو تلاش کرنے کے بعد ایک دن وہ انہیں ایک ساحل پر مل گئیں، گوری کو دیکھتے ہی فوراً شاہ رخ خان نے اُنہیں شادی کی پیشکش کردی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ (لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں تھا)

کیونکہ گوری کا تعلق ایک ’ہندو براہمن‘ گھرانے سے تھا اس لیے گوری کے گھر والے اُن کی شاہ رخ خان سے شادی پر راضی نہیں تھے، ایک مرتبہ بات اتنی بڑھ گئی تھی کہ گوری کے بھائی وکرانت بندق لے کر شاہ رخ خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں گوری سے دور رہنے کی دھمکی دینے لگے لیکن شاہ رخ خان تب بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ گوری کے گھر والوں کے نہ ماننے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میں اُس وقت ’کنگ خان‘ نہیں تھا بلکہ فلموں کے لیے جدوجہد کررہا تھا، ایسے میں گوری کے والدین کو منانا کافی مشکل تھا-

شاہ رخ خان جب گوری کے والدین سے پہلی مرتبہ ملے تو انہوں نے خود کو ’ہندو‘ بتایا، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا تھا ۔ آخر کار شاہ رخ گوری کے والدین کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔

چھ سال ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد دونوں نے 25 اکتوبر 1991 کو شادی کرلی۔ ان کی شادی میں دونوں کا الگ الگ مذہب سے ہونا ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ شاہ رخ خان نے گوری کے اہل خانہ سے 5 سال تک جھوٹ بولا کہ وہ ہندو ہیں لیکن سچ سامنے آہی گیا۔

پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ دونوں نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا اور پھر 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔

اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اُن کا اور اُن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔

بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر 2 بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج

فیصل قریشی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

Comments are closed.