بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر 2 بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج

0
29

بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر نامور اداکاروں اور فلمسازوں نے بھارت کے دو ٹی وی چینلز کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی چینل ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ، 12 اکتوبر کو بالی ووڈ انڈسٹری کی چار ایسوسی ایشنز اور 34 بالی ووڈ پروڈیوسروں مخصوص میڈیا ہاؤسز کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر ان کے خلاف دلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

جن ٹی وی چینلز کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی درخواست دائر کی گئی ان میں غیر قانونی طریقے سے ریٹنگ کے اسکینڈل میں ملوث ری پبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ شامل ہے۔

معروف اداکار اور فلم سازوں میں عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان، اجے دیوگن، کرن جوہر، ادیتیہ چوپڑا اور فرحان اختر شامل ہیں جنہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

ری پبلک ٹی وی کے سی ای او ارناب گوسوامی اور پرادیپ بھنڈاری جبکہ ٹائمز ناؤ کے بڑے نام راہول شوشنکر اور نویکا کماراور نامعلوم مدعا علیان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں بالی ووڈ شخصیات کا کہنا تھا کہ ان چینلز نے فلم انڈسٹری کے خلاف بہت زیادہ ہتک آمیز الفاظ اور تاثرات کا اظہار کیا، جن میں نشئی اور گندگی جیسے الفاظ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چینل اشتعال انگیز الفاظ کا بھی استعمال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بالی ووڈ ہے جہاں پر موجود گند کو صاف ہونے کی ضرورت ہے اور ساتھ میں یہ الفاظ بھی استعمال کیے گئے کہ بالی وڈ بھارت کی غلیظ ترین انڈسٹری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے خلاف ہتک عزت آمیز تبصروں کو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جانا چاہئے اور ان پر میڈیا ٹرائلز کرنے یا فلمی صنعت سے وابستہ اداکاروں اور دیگر افراد کی رازداری کے حق میں مداخلت کرنے پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا گیا تو یہ معاملہ بالی وڈ میں ڈرگز مافیا تک جا پہنچا۔جس کی لپیٹ میں بالی وڈ کی معروف شخصیات بھی آئیں اور ان سے منشیات کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے-

بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں…

ریا چکرورتی جیل میں ساتھی قیدیوں کو یوگا کروایا کرتی تھیں

سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی

دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ…

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں…

کنگنا رناوت خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں شبانہ اعظمی

Leave a reply