ریاض: شاہ سلمان نے آسٹریلیامیں لگی آگ بجھانے کے لیے امداد کی پیش کش کردی ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کو جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے تعاون کی پیش کش کردی۔
گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین شریقین شاہ سلمان نے جمعرات کے روز آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جنگلات میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کیا۔شاہ سلمان نے واضح کیا کہ ’جنگلات کی آگ سے نمٹنے کی آزمائش، اموات اور جانی نقصانات جیسی آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام آسٹریلیا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اگلے 24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بڑے اہم
شاہ سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب لمناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘سعودی فرمانروا نے جنگلات میں لگنے ولای آگ کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور دلی دکھ کا اظہار بھی کیا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا کے رابطے اور پیش کش پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔