بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

0
39

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی شاہ زین بگٹی نے وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا-

باغی ٹی وی : ملاقات کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر چاکر بگٹی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مدنی بلوچ بھی موجودتھے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، شازیہ مری اور احسان اللہ مزاری موجود تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا-


ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں،حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا،ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال چلےسیاست میں اخلاقیات سے باہر گفتگو نہیں کرنی چاہیے-

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہا کہ کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم اور اس کی حکومت کااپنے اتحادیوں سے سلوک افسوسناک ہے عمران خان صاحب نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا،بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیاہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کے محنت کرنا ہوگی-

چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ دوسرے اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں، اتحادی فیصلے کر چکے ہیں، اب وزیراعظم کا وقت ختم ہو چکا ہے اب سرپرائز کا وقت ختم ہوچکا پاکستانی عوام جانتے ہیں وہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کر محنت کرنا پڑے گی-


بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری دور میں سب سے مل کر کام کیے،آصف زرداری ملک کا طاقتور سویلین صدر تھا ، آج بھی ہمیں بلوچستان کے عوام کو ان کے مسائل کا حل دکھانا پڑے گا،ہم بلوچستان کے اصل مسائل پر آواز اٹھائیں گے اورحل بھی کرائیں گے،ہم صرف جمہوری راستہ اختیار کر کے عمران خان کو ہٹائیں گے-

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران حکومت اکثریت کھو چکی ہے،ہارے ہوئے شخص کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم عمران خان کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے، ایمرجنسی کی دھمکیاں، لاجز اورسندھ ہاؤس پر حملہ گھبراہٹ ہے،ہارنے والے بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں،عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا،ہماری کوشش ہے کہ یہ سارا عمل پر امن رہیں وزیر اعظم کوئی نوٹیفکیشن اور ایڈوائس کسی کو نہیں دے سکتا-
https://twitter.com/ShahzainBugti3/status/1508011681330442240?s=20&t=gnbwVmVEVGDNhQbVHtV33w

Leave a reply