شہر میں مختلف مقامات پر مزہبی جماعت کے احتجاجی دھرنے
کراچی: شہر میں مختلف مقامات پرمزہبی جماعت کےکارکنان کے احتجاجی دھرنے جاری۔ پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری۔ جلائو گھیرائو طاور ہنگامہ آرائی کے دوران اورنگی ٹائون اور کھادرادر میں 16پولیس اہلکارخمی ہوئے۔ کھارادر، مومن آباد اور اورنگی ٹائون میں تھانے میں مظاہرین کے خلاف تین مقدمات درج کرلیےگئے سرکارکی مدعیت میں درج مقدمات میں اقدام قتل، نقص امن، جلائو گھیراو اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ٹاور پر احتجاج کے دوران پولیس اہلکار افضال، ممتاز، زولفقار، اورعرفان زخمی ہوءے۔ پولیس نے 20 مشتعل افراد کو گرفتار کیا، گرفتار افراد سے 30 بورکے 11 پستول برآمد ہوئے۔ اورنگی ٹائون میں مشتعل افراد کے پتھرائو سے 12پولیس اہلکار زخمی ہوئے مشتعل افرادنے اورنگی ٹائون تھانے میں پتھرائو کیا،چار پولیس موبائل کو نقصان ہوا۔ مومن آباد تھانےمیں بھی بلوائیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 328/2021 درج کیا گیا۔ شہر کے دیگر مقامات پر بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ جاری ہے۔