مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی حکمت طے کر لی، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس ہو اجس میں فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن نے آزادی مارچ کے لیے حکمت عملی طےکرلی ،شہبازشریف مولانافضل الرحمان سے16اکتوبرکوملاقات کریں گے،دونوں رہنمامشترکہ طورپرآزادی مارچ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے
اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے خط پر من وعن عمل کیا جائے گا،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور خاندان کا تین دہائیوں سے احتساب ہورہا ہے ،نواز شریف کے اثاثہ جات کی چھان بین و تحقیق جاری ہے،جے آئی ٹی پاناما تحقیقات میں اس کیس کی چھان بین کرچکی ہے،قانون کے مطابق ایسے کیس کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا،
مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف عوام کے حقوق کیلیے قربانی کی تاریخ رقم کررہے ہیں،اجلاس میں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اجلاس میں حکومت کے عوام اور غریب دشمن اقدامات کی شدید مذمت کی گئی، مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک شدید معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے،بے روزگاری نے ملک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،تاجر، صنعت کار، استاد، ڈاکٹر، مریض سب ہڑتال پر ہیں، حکومت پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے