شہبازگل کی گرفتاری:پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی:مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ

0
39

لاہور:شہباز گل کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی پر مرحوم سینیٹر مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ یاد آگئے

،سابق سینیٹر مرحوم مشاہدااللہ خان کے یہ تاریخی الفاظ اس وقت بہت زیادہ وائرل ہورہے ہیں ، اس حوالے سے سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان کی وہ تقریر جوانہوں نے ایوان میں کی تھی آج ایک بارپھرلوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وقت بھی آئے گا کہ جب پی ٹی آئی والوں کوجیل میں جانا پڑاتو انہوں نےرونا ہےان کےآنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا

 

 

یاد رہے کہ تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار پولیس حراست میں موجود شہباز گل کا حال احوال پوچھنے نہیں آیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پارٹی کا کوئی چھوٹا یا بڑا عہدیدار تاحال شہبازگل کاپتا کرنے نہیں آیا جب کہ پی ٹی آئی قیادت نے بھی اب تک شہباز گل سے ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔

پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کے خاندان سے ان کے پیچھے ابھی تک کوئی نہیں آیا اور کسی فیملی ممبر نے بھی ان کے لیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شہباز گل کے وکلا تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں جن میں فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ نے پولیس سے رابطہ کیا اور وہ تھانہ کوہسار بھی آئے تھے البتہ شہباز گل کی اہلیہ اور بھائی سمیت کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی قیادت سمیت اسد عمر یا علی نواز میں سے کسی نے بھی شہباز گل کا حال پوچھنے کے لیے تھانے آنے کی زحمت نہ کی۔

 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply