لاہور:اعلیٰ ظرفی ،بڑا دل لوگوں کےدلدارہوگئےشہباز گِل:نے خود پرانڈےاورسیاہی پھینکنےوالےملزمان کومعاف کردیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکنے میں ملوث تینوں ملزموں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکنے کےملزمان غلام عباس ،میاں عتیق اور طارق جٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملزموں نے احاطہ عدالت میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکی، جس سےان کی آنکھ متاثر ہوئی، ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کرنا ہے۔عدالت نے تینوں ملزموں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

دوسری جانب شہباز گل کہتےہیں کہ وہ حملہ کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں،کسی غریب اور ناسمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پر ان پر حملہ کیا گیا ، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کو استعمال کر رہے ہیں ، پولیس سے گزارش ہےکہ ملزموں کے ساتھ برا سلوک نہ کرے۔

Shares: