شہباز گل کا بیان ،تحریک انصاف تقسیم ہو گئی،کارروائی کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں. چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان پر تحریک انصاف تقسیم ہو گئی ہے.
چئرمین @ImranKhanPTI نےکہاتھا کہ پاکستان کو ان سے زیادہ پاک فوج کی ضرورت ہے۔ یہ ایک حقیقی لیڈر کا بیان ہے
ملکی دفاع کے لئے پوری قوم اپنی فوج کیساتھ ہے۔ اب شہباز گل نے اگر کوئ بیان دیا بھی ہےجس پہ اعتراض ہےتو ان کے خلاف پرتشدد گرفتاری کے بجائےقانون کے مطابق کاروائ ہونی چاہئیے تھی۔— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) August 9, 2022
پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی امین خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا تھا کہ پاکستان کو ان سے زیادہ پاک فوج کی ضرورت ہے۔ یہ ایک حقیقی لیڈر کا بیان ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں علی امین خان نے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے پوری قوم اپنی فوج کیساتھ ہے۔ اب شہباز گل نے اگر کوئی بیان دیا بھی ہے جس پہ اعتراض ہےتو ان کے خلاف پرتشدد گرفتاری کی بجائےقانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے تھی۔
شہباز گل کی گرفتاری حکومت کی بڑھتی ہوئی پریشانی کی اکاسی ہے. ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور دفاعی اداروں کے درمیان خلیج پیدا نہیں کی جا سکتی. حکومت کے فسطائی ہتھکنڈے انشاءاللہ ناکام ہوں گے
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 9, 2022
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری حکومت کی بڑھتی پریشانی کی عکاس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور دفاعی اداروں کے درمیان خلیج پیدا نہیں کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے فسطائی ہتھکنڈے انشاءاللّٰہ ناکام ہوں گے۔ایک اور پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے خفیہ فیصلے جن کی قیمت عوام کو دینی پڑتی ہے، وہ کسی صورت قبول نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ایسے فیصلوں کی بحیثیت قوم بہت بھاری قیمت ادا کر چکے ہیں۔